جنرل نیوز

دار القرآن مدرستہ البنات نارائن پیٹ کا سالانہ جلسہ

 

نارائن پیٹ 22 ستمبر (اردو لیکس)

نارائن پیٹ ضلع مستقر پر جناب محمد اقبال احمد تاج نقشہ نویس مرحوم کا قائم کردہ لڑکیوں کا اسلامی دینی ہمہ وقتی ادارہ بنام دار القرآن مدرستہ البنات موقوعہ عقب پرتیبھا کالج ، نارائن پیٹ ملحقہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کا (9) واں عظیم الشان فقید المثال سالانہ جشن عید میلاد النبی اور رداء پوشی و عطائے خلعت کے جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفکر اسلام زین الفقها حضرت علامه مولانا الحاج مفتی خلیل احمد صاحب قبلہ امیرجامعہ و شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ، حیدرآباد و رکن کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ’ اور مفکر اسلام کے جانشین و خلف اکبر حضرت علامہ نثاراحمد قادری حیدرآباد نے شرکت کی۔ جلسہ کی سرپرستی حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا نے کی۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد منانے والے اللہ سے ضرور بہ ضرور انعام پاتے ہیں۔ سال میں ایک بار نہیں بلکہ ہر ہفتہ اسکو انعام عطا ہوتا ہے۔ مولانا نے صحیح بخاری شریف سے حدیث پاک سے نکتہ بیان فرماتے ہوئے کہا کہ غم کا اظہار صبر سے ہوتا ہے اور خوشی کا اظہار شکر سے ہوتا ہے۔ مولانا نے علم کی متعلق فرماتے ہوئے کہا کہ علم دین کو عام کرنے کے لئے شریعت اسلام نے اتنی رعایت رکھی ہےجیسے عورت کو ناقص العقل کہا گیا پھر حکم نبی صلعم ہوا تم اپنا دین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سیکھو روایت میں عورت راوی ہے تسلیم کی جائے گی بچہ راوی ہےسمجھدارہے تب بھی تسلیم ہے۔ یہ سب اشارے رعایتیں بتارہے ہیں حضور علم کے واسطے اتنی رعایت دئیے ہیں یعنی میری امت کوعلم آسانی سے حاصل ہو مفتی صاحب اپنا سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئےفرمایا امت مسلمہ کو اپنی زندگی حقیقی کامیابی کی طرف لیجانا نا گذیر ہے ھماری حقیقی کامیابی اللہ اسکے رسولﷺ کی اطاعت وفرمابرداری میں مضمر ہے جس سے غفلت و بیزاری امت مسلمہ کیلئے ظاہری زندگی میں سنگینیاں بھی لا سکتی ہیں جو دور ھم دیکھرہے ہیں وہ پر خطر ہے ہم کو رسول خدا کی پاکیزہ تعلیمات کی طرف رجوع ہونےمیں عجلت کی اشد ضرورت ہے . جو طالبات مولویت عالمیت کے اسنادات حاصل کئے ہیں اپنے فرض کو ادا کرنے کے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں اپنے اطراف کے ماحول کو پاکیزہ بنانے میں اسلامی رول ادا کریں. اس جلسہ میں مولانا مفتی مرزا الطاف بیگ ناظم تعلیمات مدرسہ ھٰذا و محترمہ عالمہ فاضلہ رضیہ سلطانہ صدر معلمہ مدرسہ ھٰذا کے علاوہ مولانا شفاعت علی نظامی و مولانا فاروق بن مخاشن نے بھی مخاطب کیا ۔ جلسہ گاہ میں مردو خواتین کے لئے علحدہ ہ نشستیں و سیکشن بنائے گئے تھے۔ اور تمام شرکاء کے لئے جلسہ کے اختتام پر تناول طعام کا انتظام کیا گیا۔ انتظامی کمیٹی دار القرآن مدرسته البنات نارائن پیٹ کی جانب سے مہمان شخصیات کو تہنیت پیش کی گئی۔ بعد ازاں مدرسہ دارالقرآن کے طالبات کی ردا پوشی کی گئی و خلعت سے نوازا گیا اور مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے ہاتھوں اسنادات تقسیم کئے گئے۔ شیہ نشین پر محمد نواز موسی صدر مدرسہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد ‘ محمد امیرالدین ایڈوکیٹ کونسلر’ خلیل احمد تاج’ حافظ عبدالقیوم وڈوان’ حافظ محمد مصطفی قادری جانشین سجادہ’ کے علاوہ محمد تاج الدین ٹنگلی’ ذاکر ہزاری’ محمد تقی خرادی’ فیاض رنگریز’ ودیگر موجود تھے۔ قبل ازیں مولانا مفتی خلیل احمد نے بارگاہ تقی بابارح پر حاضری دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button