ایجوکیشن

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ میں داخلہ کے خواہشمند طلباء کیلئے اہم اطلاع

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں جاریہ تعلیمی سال میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کا عمل سابق طریقے سے جاری رہے گا۔

 

انھوں نے انٹرمیڈیٹ کو اسکولی تعلیم کے ساتھ ضم کرنے اور اسے سی بی ایس سی ماڈل پر 11 اور 12 کی کلاسوں کے طور پر چلانے کی تجویز پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس طلب کیا۔ انضمام کے عمل میں درپیش تکنیکی مسائل اور داخلوں کے لیے کم وقت کو دیکھتے ہوئے

 

حکومت نے اس فیصلے کو فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔ماضی میں ایجوکیشن کمیشن نے تجویز دی تھی کہ 11ویں اور 12ویں کلاس کا نظام 10ویں جماعت کے بعد طلباء کو اسکول چھوڑنے سے روکنے کے لیے بہتر ہوگا۔اس کا جواب دیتے ہوئے بورڈ نے ابتدائی طور پر داخلوں کا شیڈول جاری کیا لیکن انضمام کے عمل کی وجہ سے اگلے دن اسے منسوخ کردیا۔

 

طلباء اور والدین کے خدشات کو نوٹ کرتے ہوئے چیف منسٹر نے عہدیداروں کو فوری طور پر داخلے شروع کرنے کا حکم دیا تاکہ طلباء کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔چیف منسٹر نے ایجوکیشن کمشنر یوگیتا

 

رانا اور چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ کے ساتھ جائزہ اجلاس میں اہم احکامات جاری کئے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button