تلنگانہ

تلنگانہ جہد کاروں کے احتجاج کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان ریاستی حکومت کو وعدوں کی تکمیل کے لئے 2جون تک کی مہلت : کے کویتا

تلنگانہ جہد کاروں کے احتجاج کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان

ریاستی حکومت کو وعدوں کی تکمیل کے لئے 2جون تک کی مہلت : کے کویتا

 

بنجارہ ہلز میں واقع تلنگانہ رکشنا سینا دفتر میں ٹی آر ایس چیف کلواکنٹلہ کویتا نے تلنگانہ کے جہدکاروں کی مختلف تنظیموں کے ساتھ ایک اہم اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے جہد کاروں کے مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس پارٹی نے انتخابات سے قبل جہد کاروں سے جو وعدے کئے تھے

 

، ان کی تکمیل کے لئے حکومت کو 2 جون تک کی مہلت دی جا رہی ہےاور اگر اس مدت تک وعدے پورے نہ کئے گئے تو وہ جہد کاروں کے ساتھ مل کر براہِ راست احتجاجی تحریک شروع کریں گی۔کویتا نے مطالبہ کیا کہ جھارکھنڈ حکومت کی طرز پر تلنگانہ میں بھی جہدکاروں کے لئے فلاحی اسکیمیں نافذ کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وعدوں پر عمل درآمد کے لئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کی غرض سے بھونگیر ضلع مرکز میں ایک بڑے جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا

 

۔ زمینی سطح پرتحریک کو تیز کیا جائے گا، اور اضلاع کی سطح پر جہدکاروں کے ساتھ مسلسل اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔اجلاس میں مختلف تنظیموں کے قائدین اور نمائندگان نے شرکت کی جن میں روپ سنگھ، سید اسماعیل، انجی ریڈی، پربھاکر گوڑ، راجیش، سرینواس ریڈی، بی پدما، رویندر، ارونا، سرینواس، کےکرشنا، ڈی ایس مانیکیمّا، رامگیری پرکاش ۔مدھوسدھن، بھرت ریڈی، ساجد سکندر، سری ولی اور کے ستیہ نارائنا سمیت دیگر شامل تھے۔اجلاس کے اختتام پر کلواکنٹلہ کویتا نے جہد کاروں کے ساتھ کھانا کھایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button