اردو ہائی اسکول، بلڈانہ میں دسویں جماعت کے ٹاپر طلبہ کا پُرجوش استقبال

بلڈانہ ( ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ) آج بروز جمعہ دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوا، جس میں الحمدللہ اردو ہائی اسکول، بلڈانہ نے اپنی کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھا۔اس موقع پر اردو ہائی اسکول کی مینجمنٹ کی جانب سے ٹاپر طلبہ کے اعزاز میں ایک پُروقار استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کی صدارت جناب عبد الرحیم سیٹھ صاحب نے فرمائی
جبکہ اسکول کمیٹی کے اراکین جناب عبد الحمید سیٹھ صاحب، جناب ذکریا سیٹھ صاحب اور جناب عبدالمسعود بابو صاحب بھی موجود تھے۔پروگرام میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلبہ کا استقبال کیا گیا۔ طلبہ کو میڈل، مٹھائی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے اُن کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔جناب سلیم سر (ہیڈ ماسٹر) نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مستقبل کے لیے مفید رہنمائی فراہم کی۔
اس موقع پر سید متین سر اور رفیق خان سر نے بھی طلبہ کی ہمت افزائی کی اور دعاؤں سے نوازا۔اسی طرح دسویں جماعت کے تمام کلاس ٹیچرز، دیگر تدریسی و غیر تدریسی عملے نے بھی طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔




