جرائم و حادثات

حیدرآباد: لفٹ میں پھنس جانے والے 6 سالہ بچہ کی موت 

حیدرآباد۔ لفٹ میں پھنسنے کے سبب شدید زخمی ہونے والا کمسن بچہ نیلوفر ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ نامپلی یس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریڈ ہلز شانتی نگر کے ایک اپارٹمنٹ میں جمعہ کی دوپہر پیش آیا۔ 6 سالہ لڑکا ارنو اپنے دادا کے ساتھ پھوپھی سے ملاقات کیلئے آیا ہوا تھا۔

 

اس دوران لڑکا اوپر جانے کے دوران لفٹ اور دیوار کے درمیان پھنس گیا اور شدید زخمی ہو گیا تھا۔  اطلاع ملتے ہی پولیس اور ڈی آر ایف ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچے اور بچے کو لفٹ سے نکال کر نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ تاہم علاج کے دوران اس کی حالت بگڑتی چلی گئی اور بالآخر ہفتہ کی دوپہر وہ فوت ہو گیا۔

 

بعد ازاں پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے نعش کو عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کے بعد ارکان خاندان کے حوالے کر دیا۔  پولیس نے اس تعلق سے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button