جرائم و حادثات

فلائی اوور بریج سے گر کر 2 نوجوان ہلاک۔ حیدرآباد میں بھیانک حادثہ

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں فلائی اوور بریج سے نیچے گر کر دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ گچی باولی پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج رونما ہوا۔ مہلوکین کی شناخت ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے روہت اور بالا پرسنا کے طور پر کی گئی ہے

 

جو شہر کے میاں پور علاقہ میں مقیم تھے، وہ دونوں موٹر سائیکل پر مجید بنڈہ سے حفیظ پیٹ کی سمت جا رہے تھے کہ کتہ گوڑہ فلائی اوور بریج پر ان کی تیز رفتار گاڑی فلائی اوور کی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے ساتھ ہی وہ دونوں فلائی اوور بریج سے نیچے گر پڑے، انہیں شدید زخمی حالت میں علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا

 

جہاں ان دونوں کی موت ہو گئی۔ گچی باولی پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کر کے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button