جرائم و حادثات

ونپرتی میں سڑک حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق دوسرے کی حالت تشویشناک

ونپرتی۔ ریاست تلنگانہ کے ونپرتی میں ہوئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی بتایا گیا ہے ۔ ونپرتی شہر کے کپڑے کے تاجر محمد فیاض (کریزی فیشن) (عمر31) اور محمد زبیح کارپینٹر ( عمر25) دونوں نوجوان بائیک پر سوار ہوکر پیبیر سے آرہے تھے کہ ونپرتی شہر کے تروملا گٹہ کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی بولیرو گاڑی نے ان کی بائیک کو ٹکر دی۔

اس حادثہ میں ایم ڈی زبیح کا انتقال ہوگیا میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے ونپرتی سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے  اور محمد فیاض جو شدید طور پر زخمی ہوگئے مقامی سرکاری ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کرکے بہتر علاج کے لئے حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ونپرتی رورل پولس اسٹیشن میں اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حادثہ پر مقامی افراد میں غم کی لہر دوڑ گئی  مسلم یوتھ کے تنظیموں اور دیگر سیاسی و سماجی قائدین نے گہرے رنج کا اظہار کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button