جنرل نیوز

خواجہ نسیم اختر کی تصنیف “میرا جی کے ادبی سروکار” کی رسم اجراء

جودھپور ۔ ایم آئی ظاہر

ڈاکٹر خواجہ نسیم اختر کی کتاب’میراجی کے ادبی سروکار’ کا رعنا پبلیکیشنز اینڈ ڈسٹریبیوٹرس کے زیر اہتمام 2 مارچ کو شام 6 بجے مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے مولانا ابوالکلام آزاد آڈیٹوریم میں تقریب رسم رونمائی منعقد کیا جائے گا۔

مقبول دانش نے بتایا کہ معروف ادیب پروفیسر زماں آزردہ اس تقریب کی صدارت کریں گے۔معروف شاعر اور نقاد شین کاف نظام رسمِ اجراء انجام دیں گے۔ معروف ادبا انیس رفیع اور ف س اعجاز مہمان ذیشان ہونگے۔

مغربی بنگال اردو اکیڈمی کی سکریٹری محترمہ نزہت زینب مہمان اعزازی ہونگی۔ وہیں مقبول ادبا کلیم حاذق، ڈاکٹر نصرت جہاں اظہار خیال اور ڈائریکٹر دبیر احمد نظامت کریں گے۔ جب کہ قمر اشرف اظہار تشکر کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button