جنرل نیوز

شعبہ اردو ، یونیورسٹی آف حیدرآباد میں پروفیسر اشرف رفیع کا لیکچر

حیدرآباد ۔ پروفیسر سید فضل اللہ مکرم ، صدر شعبہ اردو، یونیورسٹی آف حیدرآباد کی اطلاع کے مطابق یونیورسٹی اپنے قیام کے پچاس سال پر "گولڈن جوبلی تقاریب” منا رہی ہے ۔ اس ضمن میں شعبہ اردو ، انسٹی ٹیوٹ آف ایمننس کے تعاون سے گولڈن جوبلی لیکچر سیریز کا اہتمام کررہا ہے ۔ پہلا لیکچر پروفیسر اشرف رفیع سابق صدر شعبہ اردو ، جامعہ عثمانیہ بروز چہار شنبہ 28 اگست 2024 بوقت تین بجے بمقام کانفرنس ہال، اسکول آف ہیومانٹیز ، یونیورسٹی آف حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ لیکچر کا موضوع ” اردو پر فارسی کا اثر "ہے۔اس پروگرام کی صدارت پروفیسر جے پربھاکر راؤ ، ڈین اسکول آف ہیومانٹیز فرمائیں گے جب کہ افتتاحی کلمات پروفیسر سید فضل اللہ مکرم اور پروگرام کی نظامت ڈاکٹر اے آر منظر کی ہوگی۔ تمام طلبا اور ریسرچ اسکالرز سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button