دو کاروں کے درمیان خوفناک تصادم – ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ؛ 7 زخمی – تلنگانہ کے میدک ضلع میں حادثہ

تلنگانہ کے میدک ضلع میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک سال کا شیر خوار بھی شامل ہے
اتوار کی ادھی رات تیز رفتاری سے جا رہی دو کاریں ایک دوسرے سے زوردار ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں دونوں کار میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور 7 دیگر زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ کوڈی پلی منڈل کے وینکٹ راؤ پیٹ گیٹ کے قریب پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کے وقت ایک کار میں بچوں سمیت 9 افراد سفر کر رہے تھے جن کا تعلق حیدراباد سے بتایا گیا ہے لیکن اس کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکتی ۔ دونوں گاڑیوں کی شدید ٹکر کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ دیگر سات افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔جںکہ دوسری کار میں سوار ایک شخص ملاریڈی بھی زخمی ہو گیا
۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ایک سال کا ایم ڈی غوث، 45 سالہ علی اور 40 سالہ عظیم بیگم کے طور پر کی گئی ہے یہ دونوں شوہر بیوی برائے گئے ہیں
زخمیوں میں 30 سالہ ثنا بیگم ؛ 25 سالہ ارم شاہین : 55 سالہ حلیمہ ؛ 5 سالہ محمد ؛ 6 ماہ کی نیلوفر اور چار ماہ کی زونیرہ شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے