تلنگانہ

تلنگانہ کے سوریہ پیٹ میں زلزلے کے جھٹکے

نلگنڈہ _ 19 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ضلع کے چنتالاپالم اور میلاچیرومنڈلوں میں آج صبح تقریبا دس سکنڈس کے لئے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے ساتھ ہی مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔کئی افراد ان جھٹکوں کے ساتھ ہی گھروں سے باہر نکل گئے اور بیشتر افراد کو اپنے رشتہ داروں کی خیریت بذریعہ فون معلوم کرتے ہوئے دیکھاگیا۔ان جھٹکوں کے نتیجہ میں کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔مقامی افراد نے کہاکہ آج صبح 7بجکر 25منٹ پر یہ جھٹکے چنتالاپالم اور میلاچیرومنڈلوں کے بیشتر مواضعات میں محسوس کئے گئے۔ ان افرادنے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں ان علاقوں میں کئی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button