جنرل نیوز

المیزان ٹورس کے 72 رکنی قافلے کی ادائیگی عمرہ کے بعد واپسی

حیدرآباد: الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کی قیادت میں 72 رکنی قافلہ کی شمس آباد ائیرپورٹ پر آمد ہوئی۔

 

حجاج میں مفتی محمد ریاض علی بھی موجود تھے ۔ الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ تمام حجاج کو مقدس مقامات کی زیارت کروائی گئی اور چار مرتبہ عمرہ کیا گیا۔

 

تلنگانہ کی گنگا جمنی تہذیب کی برقراری اور ریاست میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی حکومت قائم ہونے کے لئے خصوصی دعا کی گئی 25 اکٹوبر کو اگلا قافلہ روانہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button