تلنگانہ

کسانوں اور اپوزیشن کے شدید احتجاج کے بعد تلنگانہ کے دو بلدیات کاماریڈی اور جگتیال کے ماسٹر پلان منسوخ

حیدرآباد _ 20 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کی برسراقتدار جماعت ٹی آر ایس نے ریاست کے دو بلدیات کاماریڈی اور جگتیال  کے ماسٹر پلان کی کسانوں اور مقامی عوام کی شدید مخالفت کے بعد ماسٹر پلان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں آج کاماریڈی اور جگتیال بلدیات کی جنرل باڈی میٹنگ طلب کرتے ہوئے متفقہ طور پر ماسٹر پلان کو منسوخ کرنے کی قرارداد منظور کی اور اسے ریاستی حکومت کو روآنہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں بلدیات کے اس فیصلے سے کاماریڈی اور جگتیال میں گزشتہ چند دنوں سے جاری کسانوں اور اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق آج صبح 11:30 بجے جگتیال میونسپلٹی کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں  ڈرافٹ ماسٹر پلان کو منسوخ کرنے کی قرارداد منظور کی گئی ۔ میونسپل چیئرمین شروانی کی صدارت میں گورننگ باڈی نے کہا کہ وہ حکومت کو قرارداد کی ایک کاپی روآنہ کریں گے۔ اس موقع پر میونسپل چیئرمین شروانی نے کہا کہ وہ عوام کے شانہ بشانہ رہیں گے اور کسانوں کو اپوزیشن کے جال میں نہیں آنا چاہیے۔ کوئی بھی چیز جو کسانوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے وہ ان کے لیے بھی  قابل قبول نہیں ہے۔

اجلاس میں شریک رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار نے بی جے پی اور کانگریس کے قائدین  پر ماسٹر پلان کو روک کر سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ 1996 میں کانگریس کے دور حکومت میں تیار کیا گیا ماسٹر پلان غلطیوں سے بھرا ہوا تھا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر جیون ریڈی نے جگتیالا ٹاؤن کی ترقی کو نہ دیکھ کر تنقید کی۔ وہ جیون ریڈی کے گھر جا کر ماسٹر پلان پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ جیون ریڈی کو یہ کیوں نہیں سمجھ آیا کہ ماسٹر پلان صرف ایک مسودہ تھا۔انھوں نے جیون ریڈی سے کسانوں کو بھڑکانا  بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسی دوران کاماریڈی  میں ماسٹر پلان کے خلاف گزشتہ 50 دنوں سے جاری  کسانوں کے  احتجاج کے پیش نظر کاماریڈی بلدیہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ماسٹر پلان کو منسوخ کرنے کی قرار داد منظور کرتے ہوئے ڈی ایم اے آفیس حیدرآباد کو بھیجا گیا۔ اجلاس میں 49 ارکان بلدیہ نے شرکت کی جن میں ٹی آر ایس کانگریس بی جے پی شامل ہیں صدرنشین بلدیہ این چہانوی نایب صدر نشین گڈم چندرشیکھر سابق نایب صدر نشین بلدیہ و رکن بلدیہ سید انور احمد اہیلہ محمد علی اسحاق عرف شیرو گیانیشوری دیوی رووی پی شیوا کمشنر بلدیہ دیوندر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button