بزنس

نئے سال کے موقع پر حیدرآبادی بریانی کی آن لائن ریکارڈ فروخت

حیدرآباد: نئے سال کے موقع پر بہت سارے لوگوں نے حیدرآبادی بریانی کھائی۔ مشہور فوڈ ڈیلیوری ایپ Swiggy نے انکشاف کیا ہے کہ اسے ہفتے کے روز 3.50 لاکھ بریانی کے آرڈرس وصول ہوئے ہیں۔ اس نے یہ بھی کہا کہ 2.5 لاکھ پیزا صارفین کو پہنچائے گئے۔ ٹویٹر پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق 75.4 فیصد لوگوں نے حیدرآبادی بریانی کا آرڈر دیا، 14.2 فیصد نے لکھنؤ بریانی کا آرڈر دیا اور 10.4 فیصد نے کولکتہ بریانی کا آرڈر دیا۔ اس رپورٹ میں ہوٹلوں میں جاکر بریانی کھانے یا شخصی طور پر پارسل حاصل کرنے والوں کےعلاوہ دیگر ایپس کے ذریعہ بریانی کا آرڈر دینے والوں کی تعداد شامل نہیں ہے۔ بریانی حیدرآباد کے باورچی ہوٹل نے فی منٹ دو بریانی فروخت کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button