بزنس

حیدرآباد میں سونے کی قیمت میں کمی

حیدرآباد: سونا خریدنے والوں کی راحت کی خبر ہے۔ گزشتہ صرف 3 دنوں کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 3,160 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

آج حیدرآباد کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ کے 10 گرام خالص سونے کی قیمت میں 1,030 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت گھٹ کر 1,48,260 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح زیورات بنانے کے لیے استعمال ہونے والے 22 کیرٹ کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی آج 950 روپے کی کمی درج کی گئی۔

 

اس کمی کے بعد حیدرآباد کی مارکیٹ میں 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,35,900 روپے پر آ گئی ہے۔دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ حیدرآباد میں فی کلو چاندی کی قیمت بدستور 2,45,000 روپے پر مستحکم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button