جرائم و حادثات
حیدرآباد کے پرانے شہر میں روڈی شیٹر کا قتل

حیدرآباد: شہر کے میلار دیو پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج ایک روڈی شیٹر کا وحشیانہ طورپر قتل کردیا گیا۔
انسپکٹر سرینواس کے مطابق پرانے شہر کے علاقہ علی نگر کا قاضی سہیل (28) سال روڈی شیٹر بتایا گیا ہے۔ چہارشنبہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں تین نامعلوم حملہ آور اسے منصوبہ بند طریقہ سے اولڈ کرنول روڈ کے پاس لے آئے اور اس پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق انہوں نے نشے میں دھت سہیل پر 17 وار کیے جس کے نتیجے میں سہیل موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردیا ہے۔ قتل کی وجہہ پرانی دشمنی سمجھی جارہی ہے پولیس مصروف تحقیات ہے۔



