جنرل نیوز
جگتیال : وجیہ الدین فیروز کا انتقال، نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر
جگتیال کے محلہ عثمان پورہ کی معروف شخصیت محمد بشیر الدین چنتالور مرحوم کے چھوٹے فرزند وجیہ الدین فیروز کا مختصر سی علالت کے باعث ہفتہ کی صبح انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے اہلِ خانہ، دوست و احباب عزیز و اقارب اور متعلقین میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم، ضیاء الدین شوکت، شکیل، شبار اور شاکر کے چھوٹے بھائی اور عدنان و سلمان کے چچا تھے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر جامع مسجد جگتیال میں ادا کی جائے گی۔ اور تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئے گی
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔



