سکسس انٹرنیشنل اسکول ریاض” کی برانچ کا مدینہ المنورہ میں عنقریب آغاز۔ ایس این مسعود

حیدرآباد ۔ کے این واصف
سکسس انٹرنیشل اسکول ریاض کامیابیون کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مدینہ المنورہ مین اپنی تیسری برانچ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ سکسس انٹرنیشنل اسکول کی شمالی ریاض اور جنوب میں دو اسکول کامیابی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
سکسس گروپ کے سی ای او اینڈ منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس این مسعود کے مطابق مدینہ المنورہ میں سکسس انٹرنیشل اسکول کی تیسری برانچ کا جلد آغاز ہوگا۔ ڈاکٹر مسعود کے مزید کہا کہ اسکول کے لئے مدینہ المنورہ مین ایک وسیع و عریض بلڈنگ کی تعمیر کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ جس مین KG سے 12وین جماعت تک CBSE اور برٹش IGCSE نصاب پڑھایا جائے گا۔ جہان ہندوستانی اور دیگر ممالک کے طلباء و طالبات اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کریں گیے۔
سکسس گروپ، ڈاکٹر ایس این مسعود کی قیادت مین پچھلی چار دہائیوں سے زائد عرصہ سے مملکت سعودی عرب مین تعلیمی میدان میں اعلی خدمات انجام دے رہاہے۔ سعودی عرب مین ہندوستانی کمیونٹی کے ایک کامیاب بزنس مین ڈاکٹر مسعود کا تعلق حیدرآباد دکن سے ہے۔ تعلیمی میدان میں ان کا ایک وسیع تجربہ ہے۔ وہ انڈین ایمبیسی ریاض کے زیر نگرانی چلنے والے انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض کی انتظامی کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔
اسکول سے متعلق مزید تفصیلات کے لئے موبائیل نمبر 00966538897492 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔