جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد: فیانسی سم کے معاملے پر پیدا ہونے والا تنازع ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا۔ یہ واقعہ سنتوش نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں میں پیش آیا۔

 

خاندانی ذرائع اور پولیس کے مطابق بانونگر کے رہنے والے 43 سالہ محمد الیاس ایئرٹیل کے مارکیٹنگ شعبے میں کام کرتے تھے۔ الزام لگایا گیا ہے کہ الیاس نے مبینہ طور پر ایک نوجوان سے فیانسی سم فراہم کرنے کے لئے رقم حاصل کی تھی تاہم تاخیر کی وجہہ سے ان کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا۔

 

2 اکتوبر کی رات الیاس پر دو نوجوانوں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید طورپر زخمی ہوگئے اور ان کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ الیاس کی موت کی اطلاع ملتے ہی بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد لمسلمین کی

 

ہدایت پر جناب جعفر حسین معراج رکن اسمبلی مجلس نے نوجوان کے ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں اور پولیس سے قتل کے اس واقعہ میں ملوث ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

 

 

Tags

متعلقہ خبریں

Back to top button