تلنگانہ
حیدرآباد:مندر میں مورتی پر حملہ کے واقعہ سے کشیدگی

حیدرآباد: شہر کے چیتنیہ پوری میں واقع مندر میں جمعہ کی صبح اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب پوجا کے دوران ایک شخص نے مبینہ طورپر لاٹھی سے مورتی پر حملہ کردیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مندر میں پجاری اور وہاں موجود افراد پوجا میں مصروف تھے۔ اس دوران وہاں موجود افراد نے نوجوان پر حملہ کرکے اسے رسیوں سے باندھ دیا۔ بعد ازاں مندر میں موجود افراد اور مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی چیتنیہ پوری پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور اس سے پوچھ تاچھ شروع کردی۔مندر کے چیئرمین سرینواس کی
شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
I



