جرائم و حادثات

کم قیمت پر ایپل آئی فون _ نظام آباد میں ایک نوجوان سائبر کرائم دھوکہ دہی کا شکار

نظام آباد (درپلی)21/ ستمبر (اُردو لیکس) پولیس کی جانب سے مسلسل سائبر کرائم سے محفوظ رکھنے کیلئے مختلف احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کیلئے عوام کو مختلف مشورے دئیے جانے کے باوجود سائبر کرائم سے دوچار ہورہے ہیں۔ ایسے ہی ایک واقعہ میں ایک نوجوان نے آن لائن رابطہ میں آنے والے ایک شخص سے بہکاوے میں آکر دھوکہ دہی کا شکار ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب درپلی منڈل سے تعلق رکھنے والا چنتلا پرساد جاریہ ماہ کی 10 تاریخ کو آن لائن الیکٹرانک پلیٹ فارم رشید نامی شخص کے رابطہ میں آیا۔ کم قیمت پر ایپل آئی فون فروخت کرنے کا اظہار کئے جانے پر پرساد نے اس پر بھروسہ کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے فون پے کے ذریعہ ایک لاکھ روپئے ادا کئے۔ بعدازاں فون موصول ہونے کے بعد اسے اصلی فون کے بجائے نقلی فون فون دیا گیا۔ پرساد نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنی شکایت درج کرائی۔ سب انسپکٹر ومشی کرشنا نے بتایا کہ اس خصو ص میں سائبر کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا اور سائبر ہلپ لائن نمبر کے اکاؤنٹ کو منجمند کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button