این آر آئی

سعودی یوم الوطنی کے سلسلہ میں ادبی نشست اور دو تصانیف کی رسم اجراُ

ریاض ۔ کے این واصف

تعمیری و اصلاحی ادب کی نمائندہ تنظیم “انڈین فرینڈز سرکل ادبی فورم کے زیر اہتمام ۲۳ ستمبر سعودی یوم الوطنی کے روز ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس محفل میں معروف ادیب و شاعر جناب طاہر بلال کے شعری مجموعے “خوشبو کا کاروبار” اور محترمہ ناہید طاہر جہانیہ کے افسانون کا مجموعہ “چاند تیسری شب کا” کی رسم اجراُ بدست ڈاکٹر سلیم خاں انجام پائے گی۔ خیام رسٹورنٹ، حی الوزارات ریاض مین محفل کا آغاز سہ پہر 45-3 سے ہوگا۔ اس محفل مین جناب ابو نبیل خواجہ مسیح الدین مہمان خصوصی اور مشتاق صاحب مہمان اعزازی کی حیثیت سے شریک ہونگے۔ منتظمین نے تمام شائقین شعر و ادب سے شرکت کی گزارش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button