جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں سکھی سنٹر کی خدمات سے خواتین میں شعور بیدار مہم

نارائن پیٹ: 21 ستمبر (اردو لیکس) ضلع مستقر نارائن پیٹ کے وارڈ نمبر 23 میں واقع مجلس اتحاد المسلمین کے ضلعی دفتر میں سکھی سنٹر نارائن پیٹ کی جانب سے سکھی سنٹر کی سہولیات و خدمات کے بارے میں ایک شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا تھا،جس میں سکھی سنٹر کی قانونی مشیر ایڈوکیٹ اصفیہ خانم نے گھریلو تشدد قانون(DVC ACT)،جنسی ہراسانی قانون ، بچیوں کی شادی کے متعلق قوانین کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔مزید انہوں نے سکھی سنٹر کی جانب سے فراہم کیجانے والی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوے کہا کہ گھریلو تشدد یا کسی جنسی و جسمانی ہراسانی کی متاثرہ خواتین یا لڑکیوں یا بچیوں کو 181 ڈائل کرکے اطلاع کرنے پر بروقت بچاؤ کرتے ہوے انہیں

مفت طبی خدمات کے ساتھ،قانونی مدد،پولیس کی مدد اور انکی نفسیاتی مشاورت(کونسلنگ) کیجاتی ہے اور اسکے علاوہ عارضی رہائش بھی فراہم کیجاتی ہے،مزید انہوں نے حاضرین میں موجود تمام خواتین سے کہا کہ اپنے آس پاس ہورہے گھریلو تشدد یا کم عمری کی شادی کے بارے میں 181 ڈائل کرکے اطلاع دے کر متاثرین کی مدد کریں اور کہا کہ اطلاع دینے والے کا نام مخفی رکھا جائیگا۔اس موقع پر ایڈوکیٹ اصفیہ خانم،اشونی(کیس ورکر سکھی سنٹر) ،پرمیشوری ،آنگن واڑی اساتذہ کے علاوہ خواتین موجود تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button