تلنگانہ
تلنگانہ میں اسکول اور کالجس کے لئے دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان

تلنگانہ میں اسکولوں کے لئے دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسکولوں کو 10 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک 13 دن کی تعطیلات رہیں گی اور 23 اکتوبر سے دوبارہ کلاسز شروع ہوں گی۔
فی الحال اسکولوں میں سمیٹیو اسیسمنٹ-1 امتحانات جاری ہیں، جو 9 اکتوبر تک ہوں گے۔ تاہم 9 اکتوبر کو نویں جماعت کے طلبہ کے لئے انگریزی کے امتحان کے اوقات میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ امتحان صبح 9:15 بجے سے دوپہر 12:15 بجے تک ہوگا۔
جونیئر کالجوں کے لئے بھی 10 اکتوبر سے دسہرہ کی تعطیلات شروع ہوں گی، تاہم وہاں 21 اکتوبر تک 12 دن کی چھٹیاں رہیں گی۔ تعطیلات کے بعد 22 اکتوبر سے جونیئر کالج دوبارہ کھل جائیں گے۔




