جرائم و حادثات

امتحان لکھنے والے طلبہ کے سیل فون چرانے والے بھائی بہن گرفتار _ ایس پی کاماریڈی سرینواس ریڈی کی پریس کانفرنس 

نظام آباد:25/ جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ کے متحدہ ضلع نظام آباد کے مختلف علاقوں میں قائم امتحانی مراکز پر سیل فونس کا سرقہ کرنے والے بھائی بہن  کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ کردیا۔ ایس پی کاماریڈی سرینواس ریڈی نے ضلع پولیس دفتر پر منعقدہ ایک صحافتی کانفرنس میں تفصیلات سے صحافیوں کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ بودھن منڈل بیلال گاؤں کا ساکن تنور پربھاکر اپنی بڑی بہن  لکا راجو جولا چندرا کلا کے ہمراہ آسانی کے ساتھ رقم کمانے کا خیال کرتے ہوئے امتحانی مراکز کے قریب سیل فون سرقہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جاریہ ماہ کی 12/ جنوری کو کاماریڈی گورنمنٹ ڈگری کالج کے احاطہ میں امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء نے بائیکس کی ڈکی میں فونس رکھ کر امتحان تحریر کرنے کیلئے روانہ کررہے تھے سارقین ان بائیکس سے 7 سیل فونس کا سرقہ کرلیا اس کے بعد جاریہ ماہ کی 18/ جنوری کو آرمور میں وجیتا ڈگری کالج کے احاطہ میں ایک بیاگ سے 6 سیل فون کا سرقہ کرلیا۔ 20/ جنوری کو نظام آباد میں وشوا شانتی کالج میں اسکوٹی سے 5 سیل فونس کا سرقہ کرلیا۔ مجموعی طور پر 18 سیل فونس کا سرقہ کیا گیا۔

 

راجما پیٹ کے ساکن کنا پورم نامی فرد نے سیل فونس کے سرقہ کئے جانے کی شکایت پولیس میں درج کرائی تھی دیون پلی پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ دو دن قبل پولیس نے ٹیکریال بائی پاس روڈ پر گاڑیوں کی تنقیح کے دوران بائیک پر سوار ملزمان پربھاکر، چندرا کلا کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ کرنے پر انہوں نے سیل فونس سرقہ کرنے کا اعتراف جرم کرلیا۔ ان کے قبضہ سے 18سیل فونس کو ضبط و برآمد کئے۔ ضلع ایس پی سرینواس ریڈی نے بہتر طریقہ سے سارقین کو گرفتار کرنے پر دیون پلی سب انسپکٹرس پرساد، بال ریڈی کے علاوہ متعلقہ پولیس عملہ رویندر کمار، راجو، پی روی، راما سوامی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی ستائش کی۔ اس صحافتی کانفرنس میں اڈیشنل ایس پی انونیا، اے سی پی سوامی نندم، رورل سی آئی سرینواس موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button