تلنگانہ

اسمبلی کے باہر خاتون رکن اسمبلی سبیتا اندرا ریڈی کے بال پکڑ کر گھیسٹنے کا واقعہ

تلنگانہ اسمبلی کے باہر احتجاج کے دوران پولیس کے رویے پر شدید اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ سابق وزیر اور بی آر ایس کی رکن اسمبلی سبیتا اندرا ریڈی کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر بدسلوکی کی اور انہیں بال پکڑ کر ہٹانے کی کوشش کی

 

۔اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں پولیس اہلکاروں اور بی آر ایس کارکنوں کے درمیان کشیدگی نظر آ رہی ہے۔ بی آر ایس قائدین نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے خاتون رکن اسمبلی کا بھی لحاظ نہیں کیا اور ان کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیار کیا

 

۔اسمبلی اجلاس کے آغاز سے قبل بی آر ایس ارکان کی جانب سے احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے ارکان اور کارکنوں کو اسمبلی کے احاطے سے ہٹانے کی کوشش کی، جس کے دوران دھکم پیل کی صورتحال پیدا ہوئی۔

 

بی آر ایس قائدین نے پولیس کے رویے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ منتخب عوامی نمائندوں، خصوصاً خواتین ارکان اسمبلی کے ساتھ اس طرح کا سلوک ناقابل قبول ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button