جرائم و حادثات

حیدرآباد کے مضافات میں ایک بار پھر چڈی گینگ سرگرم 7 لاکھ کی چوری۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد۔ شہر کے مضافات میں ایک مرتبہ پھر چڈی گینگ نے دہشت مچا دی ہے۔ یہ گینگ کل رات میاں پور ورلڈ ون اسکول میں کل رات داخل ہوئی۔

 

انہوں نے اسکول کے کاؤنٹر میں رکھے ہوئے 7 لاکھ 85 ہزار روپے کی چوری کر لی۔ واردات کا علم ہونے پر اسکول انتظامیہ نے متعلقہ پولیس سے شکایت کی۔ اسکول کے سی سی ٹی وی کیمروں میں چڈی گینگ کے ارکان کی تصاویر فلمبند ہو گئیں

 

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ گینگ کس طرح سے رقم کی چوری کر رہی ہے۔چند ماہ قبل بھی اس ٹولی نے شہر کے مضافات میں ہلچل مچا دی تھی بعد ازاں پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے اس ٹولی کے بعض ارکان کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button