نشہ میں دھت لڑکی کو راپیڈو رائیڈر نے نائٹ کلب سے گھر تک پہنچایا
دہلی میں گزشتہ رات نائٹ کلب سے واپس لوٹتی ایک لڑکی کی ویڈیو وائرل ہوئی، جو نشے میں اس قدر دھت تھی کہ ٹھیک سے کھڑی بھی نہیں ہو پا رہی تھی۔ خوش قسمتی سے Rapido کے رائیڈر نے انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے اسے کئی کلومیٹر تک سفر کے بعد پوری حفاظت کے ساتھ منزل تک پہنچایا، ورنہ وہ اپنے گھر کا پتہ بتانے کی حالت میں بھی نہیں تھی۔
رائیڈر کے مطابق پورے راستے لڑکی بائیک کی سیٹ پر ٹک نہیں پا رہی تھی اور کئی بار گرنے کی نوبت آئی۔ منزل پر پہنچ کر بھی وہ خود سے بائیک سے اترنے کی قابل نہیں تھی، جس پر رائیڈر نے آس پاس موجود لوگوں کی مدد سے اسے سہارا دے کر اتارا۔
علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر رائیڈر ذمہ دار اور محتاط نہ ہوتا تو لڑکی کسی حادثے، جرم یا بڑے نقصان کا شکار بھی ہوسکتی تھی۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر رائیڈر کے اخلاق اور انسانی ہمدردی کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے، جبکہ رات گئے نائٹ کلب سے لوٹنے والی لڑکیوں کی حفاظت اور ضرورت سے زیادہ شراب نوشی کے بڑھتے رجحان پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔



