تلنگانہ

کریم نگر میں معلق نتائج۔ بی جے پی میئر کے عہدہ کیلئے سرگرم

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کریم نگر میونسپل کارپوریشن میں جملہ 66 ڈویژن ہیں لیکن کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہو سکی۔

 

 

بی جے پی نے 30 ڈویژنوں میں کامیابی حاصل کی کانگریس نے 14، بی آر ایس نے 9، آزاد امیدواروں نے 8، ایم آئی ایم نے 3 اور آل انڈیا فارورڈ بلاک نے 2 نشستوں پر فتح حاصل کی۔آزاد امیدواروں کی حمایت سے کریم نگر کے میئر کا عہدہ بی جے پی حاصل کرنے کے منصوبہ میں ہے۔

 

 

اس ماہ کی 16 تاریخ کو صبح 11 بجے نئے منتخب کارپوریشن اراکین کی حلف برداری ہوگی۔ اسی دن دوپہر میں میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button