جرائم و حادثات

کریڈٹ کارڈ کمپنی کے عملہ کی ہراسانی سے تنگ آکر شوہر اور بیوی کی خودکشی

حیدرآباد _ 18 فروری ( اردولیکس) حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ کیسرا میں ایک جوڑے نے کریڈٹ کارڈ کمپنی کے عملہ کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ اس جوڑے نے اپنے دو بچوں کو نانی کے گھر بھجوا کر اجتماعی طور پر خودکشی کرلی۔

 

تفصیلات کے مطابق 48 سالہ سریش اپنی بیوی 45 سالہ بھاگیہ اور 2 بچوں کے ساتھ کیسر اعلاقہ میں رہتا تھا۔ یہ جوڑا مالی طور پر کافی پریشان تھا اور انہوں نے کریڈٹ کارڈ سے دو لاکھ روپے کی رقم بطور قرض حاصل کی تھی اور قرض کی رقم ادا نہ کرنے پر کمپنی کا عملہ انھیں ہراساں کررہا تھا دو دن قبل کمپنی کے کچھ لوگ ان کے گھر پہنچ کر رقم کی ادائیگی کے لئے کافی ہنگامہ کیا ۔جس سے پڑوسی جمع ہوگئے۔ اس واقعہ پر بے عزتی محسوس کرتے ہوئے شوہر بیوی نے خودکشی کا فیصلہ کیا۔

کل رات انہوں نے اپنے بچوں کو یہ کہہ کر نانی  کے گھر  بھیج دیا کہ وہ بھی کچھ دیر بعد وہاں آئیں گے ۔ بعد ازاں انہوں نے اجتماعی طور پر جراثیم کش دوا پی لی جس کے نتیجہ میں ان کی موت ہوگئی۔ انتہائی اقدام سے قبل انہوں نے خود کش نوٹ چھوڑا جس میں انتہائی اقدام کی وجہ معاشی پریشانیاں بتائی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button