جرائم و حادثات
حیدرآباد کے نامپلی ریلوے اسٹیشن میں آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد: نامپلی ریلوے اسٹیشن پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ جے پور جانے والی ٹرین کے اے سی کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ٹرین پلیٹ فارم نمبر 4 پر کھڑی تھی۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ تین فائر انجنوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا اور بی-1 بوگی میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ حکام نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اس واقعہ کے بعد مسافرین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ لگنے کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔



