ایجوکیشن

عادل آباد کے اردو میڈیم طلبہ کیلئے مفت کمپیوٹر ٹریننگ کیلئے درخواستیں مطلوب

عادل آباد کے اردو میڈیم طلبہ کیلئے مفت کمپیوٹر ٹریننگ کیلئے درخواستیں مطلوب

17/مئی کو اہلیتی امتحان۔استفادہ کرنے ضلع اقلیتی بہبود آفیسر شیخ کلیم احمد کی اپیل

 

عادل آباد: 6/ مئی (پریس نوٹ) ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد شیخ کلیم احمد کے پریس نوٹ کے بموجب صدر نشین اردو اکیڈیمی تلنگانہ طاہر بن حمدان نے ضلع مستقر عادل آباد میں قائم اردو اکیڈیمی کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر میں داخلوں کے لئے اعلامیہ کی اجرائی عمل میں لائی ہے

 

۔ انھوں نے بتایا کہ اردو میڈیم سے ایس ایس سی کامیاب یا پھر اردو زبان دوم کے ذریعے ایس ایس سی کامیاب طلبہ، جن کی عمر 30 سال سے کم ہو اس کورس میں داخلہ کے لئے اہل ہیں۔ خواہشمند امیدوار اردو اکیڈیمی کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر، اردو بھون، این ٹی آر چوک عادل آباد سے دفتری اوقات10:30تا5بجے شام رجوع ہوتے ہوئے درخواستیں حاصل و داخل کرسکتے ہیں

 

۔ طلبا کو اڈوانس ڈپلوما ان کمپیوٹر اپلی کیشن اینڈ ملٹی لنگول ڈی ٹی پی(Advance Diploma in Computer Application and Multilingual DTP) نامی کورس میں مفت تربیت فراہم کی جائیگی۔ درخواست گزار طلبا کے لئے ایک اہلیتی امتحان 17/مئی کو اُردو بھون عادل آباد پر منعقد کیا جائے گا اور اس میں کامیاب طلبا کو کمپیوٹر کورس میں مفت تربیت فراہم کی جائیگی۔

 

جو طلبہ ماضی میں تلنگانہ اردو اکیڈیمی کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر سے تربیت حاصل کرچکے ہیں وہ اس کورس میں داخلہ کے اہل نہیں ہوں گے۔انھوں نے طلبہ سے خواہش کی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مفت کمپیوٹرکورس میں ضرور حصہ لیں اور روشن مستقبل کے لیے خود کو تیار کریں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر9440332859پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button