تلنگانہ
7 فٹ قد نے حیدراباد کے بس کنڈاکٹر امین انصاری کی ڈیوٹی بدل دی، تلنگانہ حکومت کا منفرد فیصلہ
تلنگانہ حکومت نے ایک غیر معمولی اور دلچسپ صورتحال میں فیصلہ کرتے ہوئے حیدرآباد کے مہدی پٹنم بس ڈپو سے تعلق رکھنے والے کنڈکٹر امین احمد انصاری کو متبادل ڈیوٹی کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 7 فٹ (198 سینٹی میٹر) قد کے باعث وہ بس کنڈکٹر کی معمول کی ذمہ داریاں انجام دینے سے عملی طور پر قاصر تھے، جس پر صورتحال کو انتظامی سطح پر زیر غور لایا گیا۔
تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے سفارش کی گئی کہ انہیں بس پاس سیکشن یا راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں “آؤٹ آف ڈیزگنیشن ڈیوٹی” پر تعینات کیا جائے۔
حکام کے مطابق حکومت نے اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے باضابطہ احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کے بعد امین احمد انصاری کو ان کے جسمانی قد اور حالات کے مطابق متبادل شعبے میں ڈیوٹی دی جائے گی۔




