جرائم و حادثات
ملازمت نہ ملنے پر مایوس نوجوان لڑکی نے کرلی خودکشی – تلنگانہ کے پداپلی میں واقعہ

تلنگانہ کے پداپلی ضلع کی پاور ہاؤس کالونی میں 26 سالہ نوجوان لڑکی نے ملازمت نہ ملنے پر خودکشی کرلی۔اس کی شناخت، چندو پرتیوشا کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق، پرتیوشا نے ایم کام کیا تھا اور بینک اور سرکاری ملازمتوں کے لئے تیاری کر رہی تھی
لیکن کئی کوششوں کے باوجود وہ کسی بھی ملازمت کے لئے منتخب نہیں ہو سکی تھی، جس کی وجہ سے وہ بے حد مایوس ہوگئی تھی۔ ملازمت کے حصول میں ناکامی کے باعث اس نے گزشتہ رات اپنے کمرے کی چھت سے پھانسی لے لی
۔
۔اس کے خاندان کے افراد نے اسے ہاسپٹل منتقل کیا، جہاں علاج کے دوران ا س کی موت ہوگئی۔