جرائم و حادثات

مہاراشٹرا گوگل کے دفترکوبم دھماکہ سے اڑانے کی دھمکی۔ فون کرنے والا حیدرآباد میں پکڑا گیا

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں ایک ہی دن دو مقامات پر بم رکھے جانے کی اطلاع کے بعد پولیس نے سخت چوکسی اختیارکی۔ایک فون پونے میں واقع گوگل دفتر کو اڑانے سے متعلق موصول ہوا اور دوسرا فون ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر کے پاس آیا جنھیں میرا بھینڈر علاقہ میں ممکنہ بم دھماکہ کی خبر دی گئی۔
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بڑے پیمانے پر تلاشی لی لیکن کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق فون کرنے والے کی شناخت پنیام شیوانند کے طور پر ہوئی ہے جس کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر کال کرنے والے شخص کو حیدرآباد سے تلنگانہ پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ ممبئی پولیس کی ایک ٹیم ملزم کو ممبئی لانے کے لیے تلنگانہ کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button