جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ماں بیٹی لاپتہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے ناگول پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع جے پوری کالونی میں رہنے والی سمپنگی سگونا (35) اور ان کی بیٹی نندنی لاپتہ ہوگئی ہیں۔

 

اطلاعات کے مطابق اس ماہ کی 6 تاریخ کو صبح 8:30 بجے سگونا نے گھر والوں کو بتایا کہ وہ جن گھروں میں کام کرتی ہیں وہاں سے اپنی تنخواہ لینے جا رہی ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنی بیٹی کو ساتھ لے کر گھر سے نکل گئی لیکن ماں اور بیٹی دونوں واپس نہیں لوٹے۔

 

کافی دیر تک ان کے گھر واپس نہ آنے پر ارکان خاندان پریشان ہوگئے اور دونوں کی تلاش شروع کردی لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

 

آخرکار سگونا کے شوہر سریش نے پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ماں اور بیٹی کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button