جنرل نیوز

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن عادل آباد یونٹ کے ذمہ داران کی ڈی پی آر او اور ڈی ایس پی سے ملاقات و تہنیت کی پیشکش

عادل آباد۔19/فروری(اردو لیکس)تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن عادل آباد یونٹ کے وفد نے ضلع صدر فیڈریشن شاہد احمد توکل کی صدارت میں نو تقرر کردہ ڈی پی آر او شریمتی بی تروملا سے ان کے چیمبر واقع کلکٹریٹ آفس میں خیر سگالی ملاقات کرتے ہوئے شال پوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے خیر مقدم کیا۔وفد میں ضلع صدر شاہد احمد توکل،سرپرست اعلیٰ جناب محبوب خان،خازن عصمت علی،جنری سیکرٹری حافظ خضر احمد یافعی،آرگنائزیشن سیکرٹری عمیم شریف،جوائنٹ سیکریٹری عبدالکریم عرف ذاکر،ایگزیکٹو ممبرز مرزا بیگ صاحب،محمد شفیع،صابر پٹیل و دیگر موجود تھے۔بعد ازاں مذکورہ وفد نے ڈی ایس پی کیمپ آفس پہنچ کر نو تقرر کردہ ٹاؤن ڈی ایس پی عادل آباد ایل جیون ریڈی سے بھی ملاقات کرتے ہوئے شال پوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی اور گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر ڈی پی آر او بی تروملا اور ڈی ایس پی ایل جیون ریڈی نے فیڈریشن سے وابستہ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تہنیت پیش کرنے پر اظہار تشکر کیا اور عادل آباد کے مختلف حالات پر تبادلہ خیال کیا اور اردو صحافیوں کی خدمات کی ستائش بھی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button