جرائم و حادثات

گوداوری کھنی میں سنگارینی کے ورکر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

کریم نگر _ 20 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے گوداوری کھنی میں سنگارینی کالریزکوئلہ کی کان میں کام کرنے والے ایک ورکر کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ حملہ آوروں نے گھر میں سوئے ہوئے ورکر کو گولی ماردی۔ گوداوری کھنی کے گنگا نگر سے تعلق رکھنے والا راجیندر نامی ورکر سری رام پور علاقہ کی کانوں میں کام کرتا ہے۔ جب وہ گھر میں سو رہا تھاتو، دو حملہ آور دو بجے شب کے قریب گھر میں داخل ہوئے اور اس کے سر میں بندوق سے قریب سے گولی مار دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button