جرائم و حادثات

اپنے ہی گھرسے بیوی کے زیورات چوری۔ تلنگانہ کے نرمل میں عجیب و غریب واقعہ

نرمل۔ ایک شخص نے اپنے ہی گھر میں چوری کی واردات انجام دی۔پولیس نے تحقیقات کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ چوری کی یہ عجیب و غریب واردات اتوار کو تلنگانہ کے ضلع نرمل کے مادھا پور کالونی میں پیش آئی۔ ملزم کی شناخت  شیوا کے طور پر کی گئی ہے جس نے اپنے مکان بیوی کے 8 تولہ وزنی طلائی زیورات اور چاندی کے علاوہ رقم کی چوری کی۔

 

پولیس نے مسروقہ مال اس کے پاس سے برآمد کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ شیوا کی بیوی انیتا رانی گورنمنٹ اسکول ٹیچر ہے۔ چوری کی واردات کا یہ منظر پڑوسیوں کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا تھا اسی کے فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ تحقیقات پر شیوا نے بتایا کہ شخصی اخراجات کے لئے اس نے یہ واردات انجام دی۔ اس نے کہا کہ بیوی کو اسکول چھوڑنے کے بعد اس نے اپنے گھر کا قفل توڑ کر زیورات کی چوری کی تھی۔

 

تعجب کی بات یہ ہے چوری کرنے کے بعد اس کی شکایت درج کروانے کے لئے شیوا خود بھی اپنی بیوی کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button