جرائم و حادثات

باپ نے بچوں کا گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔ تلنگانہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ

حیدرآباد: دل دہلادینے والی واردات میں ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بیٹے کا گلا کاٹ دیااور پھر خودکشی کی کوشش کی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول کے ایتھم گاوں میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق اومکار نامی شخص کی شادی اسی دیہات کی رہنے والی مہیشوری کے ساتھ چار سال پہلے ہوئی تھی۔اس جوڑے کو دو بچے تین سالہ چندو اور ایک سالہ وشواناتھ ہیں

۔گذشتہ روز ناگرکرنول میں خاندانی منصوبہ بندی کے آپریشن کے لئے اومکار اپنی بیوی اور بچوں کو ٹووہیلر پر لے گیا۔اسی دوران شوہر اور بیوی میں جھگڑا ہوااور بیوی گاڑی سے نیچے کود گئی جس کے بعد اومکار اپنے بچوں کے ساتھ چلاگیا اور اس نے کوڈیرو منڈل کے ایک کھیت کے قریب بائیک کو روک دیا اور چاقو سے بچوں کا گلا کاٹ دیا۔بعد ازاں اس نے خودکشی کی کوشش کی۔

اسی دوران اس کی بیوی پداکوتہ پلی پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوئی اور کہا کہ اس کے شوہر نے بچوں کے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔پولیس نے اومکار کے سل فون لوکیشن سے اس کا پتہ چلایااوروہاں پر پہنچی تاہم تب تک اس نے بچوں کا قتل کردیاتھا۔پولیس نے بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اومکار کو زخمی حالت میں علاج کے لئے ہاسپٹل لے جایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button