جرائم و حادثات

بے رحم خاتون نے شیرخواربیٹے کو کنویں میں پھینک دیا۔ ریاست کرناٹک میں دل دہلا دینے والا واقعہ

بنگلور: اکثرآپ نے سنا ہوگا کہ بیٹے کی پیدائش کیلئے لوگ منتیں کرتے ہیں لیکن ریاست کرناٹک میں پیش آئے عجیب وغریب واقعہ میں بیٹی کی خواہشمندخاتون نے بیٹا پیدا ہونے پراسے کنویں میں پھینک دیا۔ دل دہلادینے والا یہ واقعہ منگلورضلع میں پیش آیا۔ موضع کوٹ کنج کی پاروتی کی شادی چار سال قبل بنگلورکے شخص سے ہوئی تھی بعد ان میں طلاق ہوگئی، اس کے بعد ایک سال قبل پاروتی کی دوسری شادی منی کنٹھا سے ہوئی تھی۔ خرابی صحت کی وجہہ سے اس نے دوسرے شوہرکو چھوڑدیا اورمائیکہ میں رہنے لگی۔ 19 اکتوبرکو اس نے بیٹے کو جنم دیا اوربیٹے کی پیدائش پروہ کافی ناراض تھی، اس نے معصوم کو دودھ پلانے سے بھی انکارکردیا تھا، اس نے اپنی بھابھی کو بتایا کہ اسے مرد بچہ نہیں چاہئے اورکل دوپہراس نے بچے کو کنویں میں پھینک دیا اوربچہ کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس خاتون کے خلاف کیس درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button