جرائم و حادثات

کردار پر شک۔ حیدرآباد میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد: ایک شخص نے شک کی بنیاد پر اپنی بیوی کو چاقو کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کے دن اوپل چلکا نگر علاقہ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق اے پی کے پرکاشم ضلع کے گڈالورو علاقے کا سریش (43) اور جیسیکا (35) چلکا نگر میں کرائے کے مکان میں مقیم بتائے گئے ہیں۔

 

سریش ٹراویل کمپنی میں سپروائزر کے طور پر کام کرتا ہے جب کہ جیسیکا تارناکہ کے ایک اسپتال میں بطور نرس کام کرتی ہے۔ان کی ایک بیٹی (9) ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ جمعہ کی شام گھر آئے سریش کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوگیا اس دوران شوہر نے اپنی بیوی جیسیکا پر اندھا دھند چاقو سے وار کیا

 

جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ جسم پر چاقو کے تقریباً 8 زخم تھے۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔ شوہر مفرور ہے پولیس اسے تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button