جرائم و حادثات

بیٹی بول نہیں پاتی تھی، ماں نے 12 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد: گچی باؤلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک خاتون نے 12ویں منزل سے کود کر خودکشی کر لی۔ انسپکٹر بالاراجو کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے آرکیٹیکٹ انمول کمار اور ان کی بیوی اپرنا انمول ارون (36 سال) کونڈاپور کے ‘ایس ایم آر ونئے آئیکونیا’ اپارٹمنٹ میں مقیم تھے۔

 

جمعہ کی رات اپرنا نے 12ویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی۔ ان کی چھ سالہ بیٹی ‘آٹزم’ کے مرض میں مبتلا ہے اور وہ بات کرنے سے قاصر ہے۔ بیٹی کے نہ بول پانے کی وجہ سے اپرنا شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ ارکان خاندان کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا۔

 

پولیس نے بیٹی کے معاملے پر میاں بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑے کو بھی خودکشی کی ایک وجہ قرار دیتے ہوئے کیس درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button