جرائم و حادثات

کسی سے گھنٹوں فون پر بات کررہی تھی بیوی۔ شوہر نے ڈانٹا تو گھر چھوڑ کر چلی گئی

حیدرآباد: شہر کے کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک خاتون کے لاپتہ ہونے کا واقعہ اتوار کو پیش آیا۔ پولیس کے مطابق کیسرا منڈل کے ناگارم علاقے سے تعلق رکھنے والے

 

سرینو نے اپنی بیوی رما دیوی کو موبائل فون پر زیادہ بات کرنے پر ڈانٹا تھا۔ اس بات سے دل برداشتہ ہو کر رما دیوی 19 جون کو ایچ بی کالونی میں اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔ اگلے روز اس کا شوہر سرینو ایچ بی کالونی پہنچا تو رما دیوی وہیں موجود تھی۔

 

اسی دن دوپہر کے وقت رما دیوی گھر میں کسی کو بتائے بغیر باہر چلی گئی اور پھر واپس نہیں لوٹی۔خاتون کے واپس نہ آنے پر ارکان خاندان پریشان ہوگئے اور انہوں نے اسے تمام ممکنہ مقامات پر تلاش کیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

 

بالآخر اتوار کے روز خاندان والوں نے کشائی گوڑہ پولیس میں شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button