الخیر کمپیوٹر سینٹر احمد پورہ نظام آباد میں طلبہ و طالبات میں اسناد کی تقسیم، جدید تعلیم کے فروغ پر زور

الخیر کمپیوٹر سینٹر احمد پورہ نظام آباد میں طلبہ و طالبات میں اسناد کی تقسیم، جدید تعلیم کے فروغ پر زور
کمپیوٹر تعلیم نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت منیرالدین، عبدالعزیز، محمد انور خان، ملک شارق، نعیم شہران و دیگر کا خطاب
الخیر کمپیوٹر سینٹر نے تین برسوں میں 450 سے زائد طلبہ کو کمپیوٹر تعلیم سے آراستہ کیا

نظام آباد 22/ جون(اردو لیکس)جماعت اسلامی احمد پورہ اور خدمتِ خلق سوسائٹی کے زیرِ انتظام چلائے جانے والے الخیر کمپیوٹر سینٹر میں منعقدہ گرمائی سمر( DCA) کمپیوٹر کورس کے 130 کامیاب طلبہ و طالبات میں اسناد کی تقسیم کا عظیم الشان منعقدہ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین، والدین اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروگرام کا آغاز امیر مقامی جماعت اسلامی احمد پورہ عبدالرحیم کے استقبالیہ کلمات سے ہوا۔
انہوں نے الخیر کمپیوٹر سینٹر کی تین سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ادارے نے اب تک 450 سے زائد طلبہ و طالبات کو کمپیوٹر تعلیم سے آراستہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مزید جدید اور ایڈوانس کمپیوٹر کورسز کا آغاز کیا جائے گا تاکہ نوجوان عصری تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں
مہمانِ خصوصی منیرالدین (حیدرآباد) نے اپنے خطاب میں کہا آج کا دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ کمپیوٹر کی مہارت صرف ایک اضافی قابلیت نہیں بلکہ روزگار، کاروبار اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع حاصل کرنے کا بنیادی ذریعہ بن چکی ہے طلبہ کو چاہیے کہ وہ کمپیوٹر تعلیم کے ساتھ اپنی عملی صلاحیتوں کو بھی فروغ دیں
عبدالعزیز ، رکن شہری جماعت اسلامی تلنگانہ نے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ جدید تعلیم اور کردار سازی کا امتزاج ہی حقیقی کامیابی کی بنیاد ہے کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مہارت حاصل کرکے نوجوان نہ صرف اپنی بلکہ قوم و ملت کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں
محمد انور خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ موجودہ دور میں کمپیوٹر خواندگی ہر طالب علم کی ضرورت بن چکی ہےجو نوجوان ٹیکنالوجی کے میدان میں مہارت حاصل کریں گے وہ مستقبل کی قیادت اور روزگار کے بہترین مواقع حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے
عبدالصبور نے کہا کہ:تعلیم ہی وہ سرمایہ ہے جو انسان کو خود اعتمادی اور معاشی استحکام عطا کرتی ہے اس لیے طلبہ مستقل مزاجی کے ساتھ سیکھنے کا عمل جاری رکھیں۔عبدالسبحان نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ:
صرف سرٹیفکیٹ حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ عملی مہارت اور مسلسل محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے
ملک شارق (سابق امیر مقامی) نے اپنے خطاب میں کہاکمپیوٹر تعلیم نوجوانوں کو عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بناتی ہے آج کے طلبہ کل کے معمار ہیں، اس لیے انہیں جدید علوم میں مہارت حاصل کرنی چاہیے۔
محمد نعیم شہران نے کہاٹیکنالوجی کے استعمال نے دنیا کو ایک عالمی گاؤں میں تبدیل کر دیا ہے، اس لیے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے خود کو آراستہ کرنا ہوگا۔محمد ممتاز نے کہاالخیر کمپیوٹر سینٹر جیسے ادارے معاشرے میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے اور نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں رحمت اللہ بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا
طلبہ اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھیں اور کمپیوٹر تعلیم کے ذریعے اپنی زندگی میں ترقی کے نئے راستے تلاش کریں
اس موقع پر عبد الستار امجد، محمد غوث پاشاہ، سباء فردوس، عبید حفیظ، محمد امجد، عثمان بیگ اور دیگر معزز شخصیات کے ہاتھوں کامیاب طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں تقریب میں طلبہ و طالبات کے علاوہ اولیائے طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی محمد زعیم، وسیم احمد نے بہترین انتظامات انجام دئیے پروگرام کے اختتام پر رحمت اللہ بیگ نے تمام مہمانوں، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور والدین کا شکریہ ادا کیا، جس کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی



