جرائم و حادثات

کھانا پکانا اور گھر کے کام چھوڑ کر بیوی دیکھ رہی تھی انسٹا گرام پر ریلیز۔ شوہر نے کردیا قتل

بنگلورو۔ انسٹاگرام پر ریلز دیکھنے اور وقت پر کھانا نہ بنانے اور گھر کے کام نہ کرنے پر 20 سالہ ریما کماری نامی خاتون کو اس کے شوہر دھیرج کمار نے بے دردی سے قتل کردیا۔ ریاست کرناٹک میں رونما یہ واقعہ تاخیر سے سامنے آیا ہے۔

 

گزشتہ ماہ 27 تاریخ کو پیش آئے اس قتل کے واقعے کے بارے میں پولیس کے مطابق بہار کے رہنے والے دھیرج کمار نے 10 ماہ قبل ریما کماری سے پسند کی شادی  کی تھی اور وہ روزگار کے سلسلے میں بنگلورو منتقل ہوئے تھے۔ ریما کماری ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازم تھی جبکہ دھیرج چھوٹے موٹے کام کرتا تھا۔

 

ڈیوٹی سے گھر آنے کے بعد بیوی سیل فون پر ریلیز دیکھا کرتی تھی اس کے ریلز دیکھنے کی وجہ سے دھیراج پچھلے کچھ دنوں سے اس کے ساتھ جھگڑا کر رہا تھا۔ اسی تنازع کے دوران اس نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

 

کام پر نہ آنے اور فون نہ اٹھانے پر 29 جولائی کو جب ریما کی سہیلیوں نے گھر جا کر دیکھا تو وہاں سے بدبو آ رہی تھی۔ ان کی شکایت پر پولیس نے دروازہ کھولا تو چٹائی میں لپٹی ہوئی اس کی نعش ملی۔

 

فرار ہونے والے دھیرج کی تلاش کے لیے پولیس ٹیم نے بہار جا کر چھاپہ مارا۔ اسے تحویل میں لے کر بنگلورو منتقل کیا گیا اور جب پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے قتل کی وجہ بتائی جس کی تفصیلات سے بنگلورو کے ساؤتھ ویسٹ ڈویژن ڈی سی پی نے میڈیا کو واقف کروایا۔

 

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے بتایا "مجھے ریما کا رویہ پسند نہیں تھا۔ وہ مسلسل ریلز دیکھتے ہوئے وقت ضائع کرتی رہتی تھی جس سے تنگ آ کر میں نے اس کا قتل کر دیا۔” پولیس ذرائع کے مطابق قتل کرنے کے بعد شوہر نے نعش

 

کو چٹائی میں لپیٹ کر گھر میں رکھ دیا اور مکان کو مقفل کر کے فرار ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button