سینئر این آر آئی و معروف سماجی جہدکار محمد قیصر کی تہنیتی تقریب۔ بنڈارو دتاتریہ اور محمد محمود علی کی شرکت

حیدرآباد – (پریس نوٹ) سینئر این آر آئی محمد قیصر، سابق صدراسٹوڈنٹ یونین انوارالعلوم کالج حیدرآباد، صدر “تنظیم ہم ہندوستانی” سعودی عرب و سابق یوتھ کانگریس لیڈر کی تہنیتی تقریب کا این آر آئیز گروپ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
جہاں محمد قیصر کے طویل سماجی خدمات کے اعتراف میں انھیں تہنیتی پیش کی جائے گی۔ محمد قیصر نے سعودی عرب میں کوئی چار دہائیوں کا عرصہ گزارا۔ جہاں انھوں نے اپنی سوشیل آرگُائزیشن “تنظیم ہم ہندوستانی” کے ذریعہ سعودی عرب میں غیر مقیم ہندوستانیوں کی برسوں خدمات انجام دیں۔
اس تقریب میں سابق گورنر عزت مآب بنڈرو دتاتریہ، سابق ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی مہمانان خصوصی اور پروفیسر ایس اے شکور و دیگر مہمانان اعزازی ہونگے۔ اس موقع پر ڈاکٹر نیاز احمد خان، ڈاکٹر عابد معز، ڈکٹر اسلام الدین مجاہد، فاضل حسین پرویز اظہار خیال کرین گے۔ سید ضیاالرحمٰن نظامت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ کے این واصف خیرمقدم اور میر محسن علی شکریہ ادا کریں گے۔
یہ تقریب بتاریخ 22 اگست 2026 شام 5 بجے میڈیا پلس آڈیٹوریم، چوتھی منزل جامعہ نظامیہ کاپلکس گن فونڈری (مقابل SBI) حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ کنوینر کے این واصف، کوکنوینر سید ضیاالرحمن اور میر محسن علی نے احباب سے شرکت کی گزارش کی ہے۔



