تلنگانہ

میلاد النبی ﷺ کے موقع پر حیدرآباد میں محمد دیپک کو ایوارڈ

حیدرآباد ۔ کل ہند بزمِ رحمتِ عالم کی جانب سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و بھائی چارے کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیپک کمار، جو ’محمد دیپک‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں، کو رحمتِ عالم امن ایوارڈ 2026 دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

یہ ایوارڈ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر حیدرآباد میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران دیا جائے گا۔ اتراکھنڈ کے کوٹ دوار کے رہنے والے دیپک کمار اس وقت توجہ کا مرکز بنے جب انہوں نے کشیدہ صورتحال کے دوران ایک عمر رسیدہ مسلم دکاندار کی حمایت میں آواز اٹھائی۔

 

اس موقع پر خود کو ’محمد دیپک‘ کے طور پر متعارف کروانے کے ان کے اقدام کو فرقہ وارانہ اتحاد، بھائی چارے اور ایک دوسرے کے احترام کی علامت کے طور پر سراہا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button