انٹر نیشنل

اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پر ڈرون حملہ _ نتن یاہو کو مارنے حزب اللہ کی کوشش

اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے گھر پر  ایک ڈرون حملہ ہوا، جس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ یہ حملہ سیزیریا میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا، لیکن اس وقت وزیراعظم اور ان کی اہلیہ گھر میں موجود نہیں تھے۔ آج صبح لبنان کی سمت سے ڈرونز آنے کے بعد اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔

 

اس وقت اسرائیل حماس اور حزب اللہ کے گروہوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ نیتن یاہو کی قیادت میں اسرائیلی افواج نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار سمیت کئی دیگر رہنماؤں کو ہلاک کیا ہے۔ اسی طرح لبنان میں حزب اللہ کے چیف حسن نصراللہ اور کئی اہم کمانڈروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سنوار کی موت کے بعد حزب اللہ نے کہا کہ وہ اپنے جنگی حکمت عملی میں تبدیلی لائے گی اور مزید راکٹ اور ڈرون حملے کرے گی۔ اسرائیلی افواج کے مطابق، لبنان کی طرف سے تین ڈرونز آئے، جن میں سے ایک سیزیریا میں ایک عمارت سے ٹکرا گیا جبکہ دو کو روکا گیا۔

 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سنوار کی موت سے جنگ کا رخ بدل سکتا ہے۔ اسرائیل نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک ان کے قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا، جنگ ختم نہیں ہوگی۔ نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ اگر حماس کے جنگجو ہتھیار ڈال کر قیدیوں کو رہا کریں گے تو جنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے گا اور انہیں معمول کی زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے گا، ورنہ انہیں ڈھونڈ کر ختم کیا جائے گا۔

 

اسی دوران شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ پر جمعہ کی رات اسرائیلی فضائی حملے میں 33 فلسطینی ہلاک ہوئے، جن میں 21 خواتین شامل تھیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں اب تک 42,500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button