نارائن پیٹ کے دو طلبا کی جامعہ نظامیہ حیدرآباد سے مولوی کامل کی تکمیل
نارائن پیٹ: 11 نومبر (اردو لیکس) شیخ الاسلام ، عارف باالله، حافظ امام محمد انوار اللہ فاروقی قادری الچشتی خان بہادر فضیلت جنگ علیہ الرحمة والرضوان کے 112 ویں عرس مبارک کے موقع پرعالم اسلام کی ممتاز ومایا ناز دینی درسگاه با وقار علمی دانش گاه از ہرہند جامعه نظامیه حیدر آباد دکن
کے 156 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد عطائے خلعت و دستار بندی میں شہر نارائن پیٹ (تلنگانہ) کے دو ہونہار و با کمال طلباء حافظ وقاری سید شمس الدین قادری ولد سید عبدالسلیم قادری و حافظ و قاری محمد سفیان تاج ولد محمد ایوب تاج کو مولوی کامل کی تکمیل پر مفکر اسلام مفتی خلیل احمد امیر جامعہ جامعہ نظامیہ اور شیخ الجامعہ و دیگر شیوخین جامعہ نظامیہ کے دست مبارک سے سند عطا کی گئی۔
واضح رہے کہ ان دونوں طلباء نے امتیازی اول درجے سے کامیابی حاصل کی جبکہ سید شمس الدین کو تعلیمی انعام سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر مقامی علماء و حفاظ ، علمی وادبی شخصیات اور ان دو ہونہار طلبہ کے اعزا واقربا نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔



